- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بھارت کی مدد کو آگیا! مگر کیسے؟
- لاہور ورچوئل تھانہ؛ اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار
- سی ٹی ڈی افسران کے اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ
- پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
- راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی اپنی رشتے دار 14 سالہ یتیم طالبہ سے زیادتی
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ ہوگیا، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل امریکا نے بنگلادیش کو اَپ سیٹ کردیا
- کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دیں، ایم کیو ایم
- لنکن پریمئیر لیگ؛ فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں
- ہتک عزت قانون واپس پنجاب اسمبلی بھیجنے کیلیے مراسلہ گورنر کو ارسال
- وزیراعظم ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی تعزیت کے لیے آج ایران جائیں گے
- دماغی بیماری کو روکنے کے لیے جسم میں موجود ہارمون دریافت
- واٹس ایپ کا پِن میسجز کے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری
- دنیا کی سب سے بڑی وِگ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
- بھارت میں فیس بک نے مسلمان مخالف مواد دکھانے کی منظوری دے دی
- پاک انگلینڈ ٹی20 مقابلے؛ کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟
- انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا، محمد اورنگزیب
- سعودی کابینہ؛ پاکستانی انٹیلی جنس سے تعاون کا معاہدہ منظور
حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔
اتحاد برائے تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد منصورہ پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔
اپوزیشن رہنماؤں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کےلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔
ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کے انتخابات ہوئے ملک کی بدنامی ہوئی، آئین کی بالادستی کے لئے آئے ہیں۔ اس کی خلاف ورزی قبول نہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ تحریک ملک میں آئین اور قانون کے لئے ہے اقتدار کے لئے نہیں، جس صورتحال کا سامنا کرررہے ہیں اس میں امیر جماعت اسلامی اپنا اہم کردار ادا کریں گے، امید ہے آئین و قانون کی بحالی کےلئے جماعت اسلامی ساتھ دے گی، ملک میں جنگل کا قانون ہے آزاد ملک اس طرح نہیں چلایا جا سکتا انسانی حقوق پامال اور ناجائز مقدمات بن رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین بار بار پامال ہوتا رہا ہے، ہمیں آئین کی بالادستی پر متفق ہونا پڑے گا، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، آرمی چیف، عدلیہ اور تمام اداروں کو آئین کے تحت چلنا پڑے گا، گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا، جس کی شروعات فارم 45 سے ہوگی، فارم 47 سے آنے والی حکومت قابل قبول نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔