اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ  گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 251کے کپتان  نے  ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔