حضرت عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کا 1294 واں عرس 27 جون سے شروع ہوگا

تین روزہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل ، عرس 27 تا 29 جون جاری رہے گا، گورنر آغاز کریں گے


Staff Reporter June 22, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کا 1294 واں عرس مبارک 29 جون سے کراچی میں ان کے مزار پر شروع ہوگا۔

محکمہ اوقاف سندھ کے مطابق تین روزہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو 27 تا 29 جون جاری رہے گا۔ عرس کی تقریب کا آغاز گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔

محکمہ اوقاف کے مطابق عرس کی تقریب میں سیکریٹری اوقاف اور چیف ایڈمنسٹریٹر سندھ سید عطاء اللہ شاہ بھی شرکت کریں گے، تین روزہ عرس کے دوران روزانہ کی بنیاد پر محفل سماع، محفل نعت اور محفل میلاد برائے خواتین کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں