لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک September 12, 2024
ملزمان کو پولیو ٹیم کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا:فوٹو:فائل

لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والی خاتون اورمرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاون یو سی 69 میں پولیو ٹیم کی خاتون ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیو ٹیم سے جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیو قطرے نہ پلانے پر خاتون نے پہلے جھگڑا کیا۔پھر تشدد پر اتر آئی۔ تشدد کے دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ پولیو ٹیم کے ساتھ موجود پولیس ٹیم نے پولیو ورکر کے ساتھ جھگڑا کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں