- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- ہماری جوڈیشری میں بھی کالے دھبے موجود ہیں، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
عمران خان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا آزادی کی تقریبات 2ہفتے تک منانے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی جس کے تحت ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات2 ہفتے تک منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔ خصوصی اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی جس کے تحت وزیراعظم نے ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات دو ہفتے تک منانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ڈی چوک پر ہوگی جس میں فوجی سربراہان،سفیروں اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی جس سے وزیراعظم نوازشریف خطاب کریں گے جبکہ ملک بھر میں صوبائی اور اضلاع کی سطح پر بھی جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، تقریبات میں ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تقریبات کے انتظامات دیکھنے کے لئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کو انچارج مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر حکومت کے خلاف 14 اگست کو سونامی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس میں عمران خان کے مطابق اس مارچ میں 10 لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔