رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی


ویب ڈیسک September 29, 2024
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے جن سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے کلاشنکوفیں، سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھی کماد کی فصل میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں ایس ایچ او بھونگ نوید واہلہ انچارج سی آئی صادق آباد سیف اللہ ملہی ایلیٹ ٹیمز اور پولیس کی بھاری نفری نے پولیس آپریشن میں حصہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے میں کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔