بلاول اور ڈار کا پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق

بلاول نے  یقین دلایا بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے، صوبے کی  ترقی اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے


خبر ایجنسی December 06, 2024

اسلام آباد:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ملاقات کی اور معاملات کے حل کیلیے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا ۔

بلاول سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ملاقات کی اورامن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول نے  یقین دلایا بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے، صوبے کی  ترقی اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور وفاق سے متعلق امور متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے۔

مزید براں بلاول سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی اور پشاور میں کل جماعتی کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی ۔ بلاول  نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس اہم اقدام ہے اور خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں