پاکستان بار کی کال پر دھرنوں کے خلاف وکلاء کی ملک گیر ہڑتال

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے بھی آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے. فوٹو: نسیم جیمز/فائل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے بھی آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے. فوٹو: نسیم جیمز/فائل

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کی کال پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف ملک بھر میں آج وکلاء کی جانب سے ہرٹال کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کی کال پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف وکلاء کی جانب سے آج ملک بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے بھی آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔

لاہور میں آل پاکستان وکلاء نمائندہ ایسوسی ایشن کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں وکلاء کی جانب سے دھرنوں کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،  ملک بھر کے وکلاء اور سماجی رہنماؤں ںے ایک مشترکہ اجلاس میں جمعرات کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ اجلاس میں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔