کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اگست 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کوہاٹ: علی زئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے علی زئی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے اور قتل کی وجوہات کے حوالے سے مکمل تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔