- پاک آئرلینڈ سیریز؛ پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا
- کراچی؛ تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ بچہ قتل، مرکزی ملزم بہنوئی گرفتار
- اسمبلی اجلاس؛ گورنر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کپتان کا بابراعظم، رضوان کو اہم مشورہ
- دبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد
- سائبر اور فون کال فراڈ؛ محتاط رہیے
- اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر بالآخر ڈبلن روانہ
- ویپس میں استعمال کیے گئے کیمیکل انتہائی زہریلے ثابت ہوسکتے ہیں، تحقیق
- بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری
- جاپان میں بیت الخلا سیاحوں کی توجہ کا مرکز کیوں بن رہے ہیں؟
- پی سی بی غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں
- آئرلینڈ کی کرکٹ کنٹریکٹ تنازع میں الجھ گئی
- حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم
- تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ
- ٹیکس کیسز کا التوا، اٹارنی جنرل آفس کی ایف بی آر کو تجاویز
- اپریل کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر آئے
- سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 5 سالہ پروگرام تیار
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ
- نماز میں خشوع و خضوع
الطاف حسین نے ملک میں غریبوں کی حکمرانی کی بنیاد ڈالی، حسن نثار
اسلام آباد: معروف تجزیہ نگار، سینئر قلمکار و اینکرحسن نثار نے کہاہے کہ ہمار ے معاشر ے میں نفرتوں کی بات کی جاتی ہے لیکن آج الطاف حسین تصنیف کے توسط سے محبت کی بات کررہے ہیں جس پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کومبارک بادپیش کرتا ہوں، حقیقی لیڈر ایک استاد کی طرح ہوتا ہے، میری الطاف حسین اور ایم کیوا یم سے قربت کی اہم وجہ یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین ایک سیاسی لیڈرنہیں بلکہ استاد ہیں۔
الطاف حسین نے ملک میں غریبوں کی حکمرانی اوربا اختیار عوام کی روایت کی بنیاد ڈالی تھی جس کی باتیں آج کے سیاسی لیڈرکررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے الطاف حسین کی تصنیف فلسفہ محبت کے انگریزی ترجمے’’ Philosophy Of Love‘‘کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں اسلام آبادکے میریٹ ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے لوگوں کوہمیشہ سے ہی محبت کا درس دیا ہے۔
الطاف حسین نے مہاجرقومی موومنٹ کے نام سے اپنے گھر سے پیغام کو پھیلانے کاآغاز کیااور اب یہ نظر یہ ملک کے کونے کونے میں پہنچ چکاہے۔فاروق ستارنے کہا کہ الطاف حسین کی محبت صرف ایک فردیاطبقے کیلیے نہیں ہے بلکہ ملک کے 98فیصد غریب متوسط طبقے کے عوام اورپو ری انسانیت کیلیے ہے،ہمیں ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس نظام کا قلعہ قمع کرناہوگا جو گزشتہ 67برسوں سے معصو م عوام کو بے وقوف بنارہا ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا کہ الطاف حسین کی محبت کے مختلف پہلوئوں پرتصنیف ایک ایسے وقت میں بہت اہم ہے کہ جب ملک اور امت مسلمہ کو محبت کی ضرورت ہے۔ذوالفقارسندھو نے کہا کہ الطاف حسین کی تصنیف فلسفہ محبت صرف ایک کتاب نہیں بلکہ ہمارے عہدکی انتہائی اہم ضرورت ہے۔ماوری سرمد نے کہاکہ الطاف حسین ملک کی سیاست میں سختی کاخاتمہ کر کے تبدیلی لے آئے ہیں۔ میاں عتیق نے کہاکہ ہمارافریضہ ہے کہ ہم الطاف حسین کے محبت کے پیغام کوسرحدوںکی قیدسے دور پوری دنیا میں پہنچائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔