آئندہ بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے تمام مؤثراقدامات یقینی بنائے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت

ویب ڈیسک  اتوار 25 جنوری 2015
 بجلی کےموجودہ بحران کی وجہ شرپسندوں کی تخریب کاری تھی،وزیرپانی وبجلی کی وزیراعظم کو بریفنگ فوٹو:فائل

بجلی کےموجودہ بحران کی وجہ شرپسندوں کی تخریب کاری تھی،وزیرپانی وبجلی کی وزیراعظم کو بریفنگ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے تمام مؤثراقدامات کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر  وفاقی وزیر پانی و بجلی نے گزشتہ رات ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کی۔ خواجہ آصف نے بجلی بریک ڈاؤن پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کےموجودہ بحران کی وجہ شرپسندوں کی تخریب کاری تھی تاہم تینوں پاورپلانٹس کانیشنل گرڈسسٹم کےساتھ رابطہ بحال ہوچکاہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی اورمتعلقہ اداروں کوبجلی کی فراہمی جلد بحال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے جنگی بنیادوں پربجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات یقینی بنائےجائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔