حیدرآباد،حق پرست وزیر مملکت کا بھٹائی اسپتال کا دورہ

پ ر  منگل 13 نومبر 2012
حق پرست وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حق پرست قیادت کی ذمے داری ہے اور شاہ بھٹائی اسپتال کے دورہ کا مقصد بھی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

حق پرست وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حق پرست قیادت کی ذمے داری ہے اور شاہ بھٹائی اسپتال کے دورہ کا مقصد بھی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

حیدر آباد: حق پرست وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر ندیم احسان نے حیدرآباد میں شاہ بھٹائی اسپتال کا دورہ کیا۔

اراکین اسمبلی سہیل یوسف اور سید طیب حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کی سیاست صرف اور صرف عوامی خدمت پر مبنی ہے۔

ایم کیو ایم وڈیروں اور جاگیرداروں کی نہیں 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حق پرست قیادت کی ذمے داری ہے اور شاہ بھٹائی اسپتال کے دورہ کا مقصد بھی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ سہیل یوسف نے کہا کہ حیدرآباد قائد تحریک الطاف حسین کا شہر ہے اور یہاں کے عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے۔طیب حسین کا کہنا تھاکہ قائد تحریک کی جدوجہد کی بدولت جلد ملک میں ایک نیا نظام رائج ہو گا جس میں تمام افراد کو یکساں حقوق حاصل ہوںگے۔ اس موقع پر ایم ایس نے حق پرست قیادت کو عوام کے مفاد میں کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔