تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات ختم نہیں ہوسکے

عمیر علی انجم  اتوار 1 مئ 2016
 آج لاہورکے جلسے کے بعدپارٹی چیئرمین عمران خان  ایک اہم اجلاس طلب کرینگے، پی ٹی آئی ذرائع: فوٹو: فائل

آج لاہورکے جلسے کے بعدپارٹی چیئرمین عمران خان ایک اہم اجلاس طلب کرینگے، پی ٹی آئی ذرائع: فوٹو: فائل

کراچی: تحریک انصاف کی  قیادت میں اختلافات ختم نہیں ہوسکے ،عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کوواضح ہدایت کردی ہے کہ تمام معاملات کوفوری طورپرحل کیاجائے اورپارٹی رہنما میڈیا پر آکر بیان بازی سے گریز کریں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوںتحریک انصاف نے کرپشن ہٹائوملک بچائوتحریک کاسندھ بھرمیں آغازکیا جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے شیڈول کے باوجودشرکت نہ کرنے سے نظریاتی کارکنوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے.

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ آج لاہورکے جلسے کے بعدپارٹی چیئرمین عمران خان  ایک اہم اجلاس طلب کرینگے جس میں چاروں صوبوں کے آرگنائزر زاورمرکزی قیادت سے موجودہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی اوراگرکسی رہنمانے ماضی میں ذاتی رنجش کے سبب دوسرے رہنماکے ساتھ زیادتی کی تو پارٹی کے ڈسپلین کی خلاف ورزی پراس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔