سینما مالکان پاکستانی فلم کو زیادہ وقت دیں، شمعون عباسی

کلچرل رپورٹر  بدھ 17 اگست 2016
ملک میں اب اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں اورعوام بھی ان کودیکھنا چاہتے ہیں، اداکارـ: فوٹو : فائل

ملک میں اب اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں اورعوام بھی ان کودیکھنا چاہتے ہیں، اداکارـ: فوٹو : فائل

 کراچی:  اداکارہ شمعون عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کے سلسلے میں سنیما مالکان کا رویہ جانبدارانہ ہے جو کسی بھی طور پر درست نہیں،اب یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں نہیں بن رہی یا پاکستانی عوام پاکستانی فلمیں نہیں دیکھنا چاہتے۔

فلم بین بھارتی فلموں کو اب مسترد کرچکے ہیں، یہ بات ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار شمعون عباسی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا اب بھی اگر سنیما مالکان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو نہ صرف فلم بینوں کے ساتھ بلکہ فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی کم از کم عید بقر عید اور ملکی تہواروں پر تو بھارتی فلمیں نہ چلائیں، پاکستانی فلموں کو اپنے سنیماؤں پر زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔