- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل
- کراچی میں مسلح ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار
- کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ
- لنکا لیگ کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا جانے لگا
- لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
- سعودی ولی عہد جلد ایران کا دورہ کریں گے؛ ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- پاکستانی امپائرز ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں
- برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
- ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
- ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار
- خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ
- وزیراعظم سے پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات، بجٹ کے حوالے سے مشاورت
- واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق
- امریکی بیل نے دنیا کے قدآور ترین بیل کا اعزاز حاصل کرلیا
- کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی
- مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات سے زیادتی
بھارتی سازشیں ناکام؛ پاک روس تاریخی جنگی مشقوں کا آغاز
راولپنڈی: پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں ایک بار پھر ناکام ہوگئیں اور بھارت کے تمام تر منفی پراپیگنڈہ کے باوجود روس اور پاکستان کے درمیان تاریخی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والے بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے اور بھارت کی تمام سرتوڑ کوششوں کے باوجود روس کا فوجی دستہ جنگی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ چکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی جنگی مشقیں شروع ہو چکی ہیں۔
اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بڑا واویلا مچایا کہ بھارت کے دباؤ پر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن روسی فوجی دستے نے جنگی مشقوں کے لئے پاکستان آ کر بھارت کا جھوٹ اسی کے منہ پر دے مارا۔
A contingent of Russian ground forces arrived Pak for 1st ever Pak- Russian joint exercise (2 weeks) from 24 Sep to 10 Oct 2016 pic.twitter.com/eWzQMlENL6
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) September 23, 2016
آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی اسپیشل فورسز کا دستہ تاریخ میں پہلی بار جنگی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا ہے، 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو ’دورزبہ‘ یعنی دوستی مشقوں کا نام دیا گیا ہے جب کہ ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے 200 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔