- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم کی قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق ’’ڈان اخبار‘‘ کی من گھڑت خبر پر کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ’’ڈان اخبار‘‘ کی من گھڑت خبر پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودہری نثار، شہباز شریف، اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار اداکریں گی جب کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں قومی اتفاق رائے کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ’’ڈان‘‘ اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ شرکاء نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔ وزیر اعظم نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین اور ان کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔