- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
پرُکشش ’’چائے والے ‘‘ نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی
کراچی: سوشل میڈیا ’’چائے والا ‘‘ کے نام سے دھوم مچانے والے پاکستانی نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی۔
گزشتہ چند روز سے سماجی رابطے کی سائٹس پر دھوم مچانے والے چائے والے کی تصویروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ بھارتی لڑکیوں نے تو اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے۔
18 سالہ ارشد اسلام آباد میں ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، قسمت کچھ اس طرح سے اس پر مہربان ہوئی کہ صرف 2 دن میں ارشد نے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اب خبر ہے کہ ارشد کو ایک آن لائن شاپنگ کمپنی نے بطور ماڈل منتخب کرلیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ارشد نے بطور ماڈل اپنا پہلا فوٹو سیشن بھی کروالیا ہے جس کے بعد نئی تصاویر نے ارشد کی شخصیت کو ہی بدل ڈالا ہے، ارشد کی نئی تصاویر ایک بار پھر سماجی رابطے کی سائٹ پر گردش کررہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی معروف فلمساز سیدنور نے بھی ارشد ’’چائے والا‘‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان کو اپنی آئندہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔