ٹنڈوآدم، سوہنی جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 10 جنوری 2013
 ایک سال گزرنے کے باوجود اس جھیل کا پانی نہیں نکالا گیا جسکی وجہ سے کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمین کے تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

ایک سال گزرنے کے باوجود اس جھیل کا پانی نہیں نکالا گیا جسکی وجہ سے کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمین کے تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم: ٹنڈوآدم کے نواح میں 16ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی سوہنی جھیل کے پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔

جن کے باعث گائوں سبزل مری، سرائی جان محمد، کیرڑ بزڑہ، جلال محمد، کمال برڈا سمیت دیگر کئی دیہات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس کے علاوہ وہ علاقے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بھی سیم و تھور کی نذر ہو چکی ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال صدر پاکستان کی ہدایات پر افسران نے سوہنی جھیل کا سروے کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ جون تک اس جھیل کا پانی نکال دیا جائے تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اس جھیل کا پانی نہیں نکالا گیا جسکی وجہ سے کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمین کے تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوہنی جھیل کا پانی خارج کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔