سندھ کی صنعتیں تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی، صدرالدین شاہ

ایکسپریس نیوز ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2013
صوبے کی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی، فنکشنل لیگ رہنما کا اجتماع سے خطاب. فوٹو: فائل

صوبے کی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی، فنکشنل لیگ رہنما کا اجتماع سے خطاب. فوٹو: فائل

بدین: رکن قومی اسمبلی پیر صدر الدین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل ملک کی واحد پارٹی ہے جو عوام کو امن وامان، تحفظ اور حقوق دلا سکتی ہے۔

وہ ماتلی کے گائوں میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میںایماندار لوگوں کو ٹکٹ دیے جائینگے، سندھ میں صنعتیں تباہی کے کنارے پہنچ گئی ہیں جس کے باعث محنت کش طبقے میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، انھوں نے محنت کشوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ فنکشنل کے پلیٹ فارم پر آئیں اور پیر صاحب پگارا کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم تبدیلی لاسکیں۔

04

انھوں نے کہا کہ سندھ میں دھرا نظام نہیں چل سکتا ، سندھ کی تقسیم کبھی بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سابق صوبائی وزیر علی بخش عرف پپو شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کہ عوام کی ترجمان پارٹی ہے آئندہ انتخابات میں بدین ضلع سمیت سندھ کے ہر ضلع میں ہم اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔