اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی، فوٹو؛ فائل

سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی جن کے ہاں اب ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر کنال کھیموکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پہلا بچہ آنے والا ہے جس پر ہم خوشی محسوس کررہے ہیں لہٰذا نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب سوہا علی خان نے اپنی بھابھی کرینہ کپور خان سے مشورے لینا شروع کردیئے ہیں  اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔