- وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل
- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
- ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان
- چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی
سلمان خان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے،شاہ رخ خان
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی ایک بار پھر اتنی گہری ہوگئی ہے کہ شاہ رخ نے انہیں اپنے بھائی سے بڑھ کر قرار دے دیا ہے۔
گزشتہ چند سال کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان میں اختلافات اس قدر شدید رہے تھے کہ دونوں آپس میں بات کرنا تو دُور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے۔ تاہم اب وہ وقت گزرچکا ہے اور دونوں اداکار ایک بار پھر نہ صرف آپس میں بہترین دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے سے بھائیوں کی طرح بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ کا عید کا دن سلمان کے نام
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے جب پو چھا گیا کہ آپ سلمان خان کو اپنا بھائی مانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے۔‘‘ ان کے جواب نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور شاہ رخ کی ایک پرانی تصویر کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تصویر اتنی زیادہ پسند ہے کہ وہ اسے ہمیشہ اپنے فون میں محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اور شاہ رخ لندن میں ایک ساتھ شو کررہے تھے: ’’وہ بہت یادگار وقت تھا، ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت مزے کیے تھے۔ میں اس وقت کو کبھی بھلا نہیں پاؤں گا۔‘‘
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ اور سلمان 16 سال بعد ایک بار پھر ساتھ میں جلوہ گر ہونے کو تیار
واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم میں سلمان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی تقریباً 10 سال بعد مختصر کردارمیں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔