وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کوئی نام زیرغور نہیں، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جولائی 2017
 قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، مریم اورنگزیب ۔ فوٹو: فائل

قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، مریم اورنگزیب ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر کوئی نام زیر غور ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے جب کہ میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ان کا کوئی متبادل ہو سکتا ہے، نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور رہیں گے کیوں کہ مسلم لیگ (ن) اور پوری قوم وزیراعظم نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔