پٹرول پر سیلز ٹیکس 23.5، ڈیزل پر 40 فیصد کر دیا گیا

خصوصی رپورٹر  بدھ 2 اگست 2017
ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی 6.5 فیصد تک بڑھادیا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی 6.5 فیصد تک بڑھادیا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ساڑھے 6 فیصد تک اضافہ کردیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل پر عائد ڈیڑھ فیصد جی ایس ٹی کی شرح صفر کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 20.5 فیصد سے بڑھا کر23.5 فیصد اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 33.5 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی ہے تاہم لائٹ ڈیژل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے صفر کر دی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر صفر سیلز ٹیکس کی شرح ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔