بانی ایم کیو ایم کلبھوشن یادو کی طرح پاکستان کے غدار ہیں، وزیرداخلہ سندھ

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے والے افراد کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی، وزیرداخلہ سندھ : فوٹو : فائل

14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے والے افراد کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی، وزیرداخلہ سندھ : فوٹو : فائل

لاڑکانہ: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا جرم ایک ہی ہے دونوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کے حوالے سے بہت سے اعلانات کئے تھے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لیکن ہم نے سندھ کے عوام سے امن بحال کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا گیا ہے اور کم وسائل کے باوجود بھی سندھ حکومت کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آئی جی سندھ میرے ماتحت ہیں جب چاہے انہیں بلالوں

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم ملک کے غدار ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو اور بانی ایم کیوایم کا جرم ایک ہی ہے دونوں کو پھانسی پر لٹکایا جانا چاہئے، 14 اگست کو بھی بانی ایم کیو ایم کے حکم پر  یوم سیاہ منایا گیا یہ سب کام کرنے والے ملک کے غدار ہیں ان کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔