- شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام سے شہری جھنجلاہٹ کا شکار
- وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبے کے لیے امدادی پیکج میں مزید ایک سال کی توسیع
- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
- بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا درندہ گرفتار
- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
- حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
- یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
- بغداد میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک، 73 زخمی
- چین رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دے گا، وزیرخارجہ
- امن معاہدے پر عمل درآمد؛ طالبان نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کردیا
- لاپتہ افراد کیس؛ اعلی حکام کو ہرجانے، شوکاز نوٹسز اور توہین عدالت کے فیصلے معطل
- اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان ریس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا
- سابق کرکٹرز13 سال بعد جنوبی افریقا کو کراچی میں کھیلتا ہوا دیکھنے کے منتظر
- براڈ شیٹ کیس؛ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
جھنگ میں تھانے کے اندر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق

پولیس کی زیادتیوں اور بااثر ملزمان کو رشوت لے کر رہا کرنے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرکے سڑک بلاک کردی: فوٹو : فائل
جھنگ: تھانہ اٹھارہ ہزاری میں بیوی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو رہا کرنے پر احتجاجاً خود سوزی کرنے والا صفدر نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق جھنگ میں تھانہ اٹھارہ ہزاری میں پولیس کے رویئے سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کی زیادتیوں اور بااثر ملزمان کو رشوت لے کر رہا کرنے کے خلاف ہلاک شخص کے لواحقین نے احتجاج کرکے سڑک بلاک کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔
5 مرلہ اسکیم جبوآنہ کے رہائشی صفدر نے چند روز قبل تھانہ اٹھارہ ہزاری میں اپنی بیوی سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف درخواست دی تھی، تاہم مبینہ طور پر پولیس حکام نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جب کہ گرفتار ملزمان کو رشوت کے عوض رہا کردیا گیا جس پر صفدر نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر تھانے کے اندر ہی خود کو آگ لگا دی۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صفدر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال 18ہزاری منتقل کیا گیا لیکن حالت مزید بگڑنے پر ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا تھا تاہم خود سوزی کرنے والا شخص صفدرجانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز پرخبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق صفدر کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور تحقیقاتی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔