مسلم لیگی ہوں اور رہوں گا، این اے 149 سے الیکشن لڑوں گا، جاوید ہاشمی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا، سینئر سیاستدان۔ فوٹو: فائل

الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا، سینئر سیاستدان۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ / صادق آباد: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگی ہی رہوں گا۔

جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگی ہی رہوں گا جبکہ الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے، ملک وقوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔