پیپلز پارٹی نے جے یو آئی سے آنیوالے طلحہ محمود کو سینیٹ ٹکٹ سے نواز دیا

ویب ڈیسک  بدھ 27 مارچ 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے طلحہ محمود کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ، محمد علی باچا، شازی خان اور فیصل کریم کنڈی شریک تھے۔

پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔

فدا محمد خان جنرل نشست اور قیضار خان میاں خیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے۔ پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔