کراچی تا لاہور ونٹر اسپیشل نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 18 دسمبر 2014
ریزرویشن شروع، کرایہ 1520 روپے مقرر، اضافی رقم ادا نہ کی جائے، ناصر نذیر  فوٹو: فائل

ریزرویشن شروع، کرایہ 1520 روپے مقرر، اضافی رقم ادا نہ کی جائے، ناصر نذیر فوٹو: فائل

کراچی: اسکولوں میں موسم  سرما کی تعطیلات کے باعث اندرون ملک جانے والی ٹرینوں میں رش کو دیکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ونٹر (سردی) اسپیشل نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات ڈویژنل کمرشل آفیسر  ناصر نذیر نے ایکسپریس کو بتائی انھوں نے بتایا کہ ونٹر اسپیشل ٹرین 20 دسمبرکو کینٹ ریلوے اسٹیشن سے8 بجے شب لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی، ٹرین میں سیٹوں کے لیے گزشتہ روز دوپہر 3 بجے ریزرویشن شروع کر دی گئی ہے، ونٹر اسپیشل ٹرین 12 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں سے دو بوگیاں مسافروں نے پہلے ہی روز بک کرا لیں جبکہ مزید 10 بوگیوں میں سیٹوں کے لیے شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مذکورہ پوری ٹرین اکنامی کلاس ہوگی جس کا کراچی تا لاہور کرایہ 1500 اور2000 روپے مقرر ہے، انھوں نے اندرون ملک جانے والے مسافروں سے کہا ہے کہ ٹرین کے کرائے کی مدد میں کسی بھی شخص کو اضافی رقم ادا نہ کی جائے اور اگر کوئی اضافی رقم طلب کرے تو فوری طور پر ان کے دفتر سٹی اسٹیشن ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کے آفس میں رابطہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔