12ممالک کیساتھ جےایف 17 تھنڈرطیاروں کے فروخت کے معاہدے کوحتمی شکل دیدی گئی

ویب ڈیسک  منگل 16 جون 2015
جن ممالک سے معاہدے ہوئے انہیں طیارے 2017 تک فراہم کردیئے جائیں گے، ایئروائس مارشل ارشد ملک ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

جن ممالک سے معاہدے ہوئے انہیں طیارے 2017 تک فراہم کردیئے جائیں گے، ایئروائس مارشل ارشد ملک ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

پیرس: ایئرشو میں شریک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے غیرملکیوں پر دھاک بٹھا دی جب کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئروائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جس میں ایک فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا جب کہ دوسرا نمائش اور تیسرا ریزور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔