لوٹی گئی دولت پاکستان واپس لانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2016
حکومت غیر قانونی طریقے سے لوٹی گئی رقم واپس لانے کا وعدہ پورا کرے،قرارداد کا متن:فوٹو:فائل

حکومت غیر قانونی طریقے سے لوٹی گئی رقم واپس لانے کا وعدہ پورا کرے،قرارداد کا متن:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی بینکوں میں موجود ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمعع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک سے لوٹے گئے اربوں ڈالر غیر ملکی بینکوں میں موجود ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے وعدہ بھی کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے مختلف ذرائع سے لوٹی گئی اس دولت کو واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی تقاریر میں بارہا یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ صرف دبئی میں پاکستانیون کی کھربوں روپے کی جائدادیں اور کاروبار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔