- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
بنی گالا اسلام آباد میں شیخ رشید سے ملاقات کے موقع پر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے، اسی لئے سابق وزیراعظم عدلیہ اور آئین پر حملے کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کے لئے کچھ نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈارکومنی لانڈرنگ کے مزید رازفاش ہونے کے ڈرسے نہیں ہٹایا جارہا
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف دعویٰ کررہے ہیں کہ عوام ان کا احتساب کریں گے، اس دعویٰ کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے، آئین کی خلاف ورزی اور فساد برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر وقت بے وقوف بنا کر رکھنا چاہئے لیکن اب یہ ممکن نہیں کیوں کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا کام اپنا نمائندہ منتخب کرنا اور قانونی کی عملداری یقینی بنانا ہے جبکہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمے ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’نا اہل‘‘ قرار دیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا
اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات کرپشن کی بنیاد ہی لڑے جائیں گے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر کا معاملہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔