- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
آصف ہاشمی، مرادعلی شاہ الیکشن لڑنے کے لئے نااہل جبکہ عائشہ احد ملک اہل قرار
الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی اور سندھ کے صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ کو نا اہل قراردے دیا جبکہ عائشہ احد ملک لاہور سے الیکشن لڑسکیں گی۔
جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس خالدمحمود خان پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی، الیکشن ٹریبونل نے لاہورکے حلقہ این اے 118 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارسیدآصف ہاشمی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردے دیا،ان پر اعتراض کیا گیا تھا کہ وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہے اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔
دوسری جانب سندھ میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اورپی ایس 40 سے امیدوار سید مراد علی شاہ کو دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردے دیا گیا۔
لاہور کے حلقہ این اے 119 سے عائشہ احد ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، این اے 75 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوارفواد چیمہ اوراین اے 71 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے غلام رسول ساہی کے خلاف اپیل مسترد کرکے انہیں بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔