- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
عارضہ قلب میں مبتلا پاکستانی بچی بھارت میں انتقال کرگئی
نئی دلی: بھارت کے اسپتال میں زیر علاج عارضہ قلب میں مبتلا فیصل آباد کی 7 سالہ بچی انتقال کرگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی زینب کے دل میں تین سوراخ تھے جس کی وجہ سے دل کا ایک حصہ کام نہیں کررہا تھا اور بچی کو علاج کی غرض سے بھارت لے جایا گیا جہاں ننھی زینب کو بھارت کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے زینب کا ابتدائی علاج کرنے کے بعد اسے بھارت میں علاج کرانے کی تجویز دی تھی، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کو بیٹی کے علاج کے لیے مخیرحضرات نے امداد جمع کرکے دی جس کے بعد زینب کو لدھیانا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں گزشتہ رات ڈاکٹرز نے مریضہ کے دل کی سرجری کی۔
آپریشن کے بعد زینب کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔
زیب کے والد نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے نام پراسپتال انتظامیہ اورپولیس نے ہمیں شدید پریشان کررکھا ہے اور دکھی باپ نے پاکستانی سفارت خانے سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زینب کو پاکستان واپس لانے کے لئے سفارت خانہ میری مدد کرے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور بھارتی حکومت سے زینب کی میت کی حوالگی کاعمل تیزکرنےکی درخواست کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔