- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
وفاق میں ہماری حکومت ہوتی تو امریکا ڈرون حملے کی ہمت نہ کرتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر وفاق میں ہماری حکومت ہوتی تو امریکا کبھی ڈرون حملے کرنے کی ہمت نہیں کرتا، نواز شریف اور وفاقی حکومت ڈرون حملوں کے خلاف واضح پالیسی لے کر آئیں کیوں کہ ہم وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیر ڈرون حملے ختم نہیں کراسکتے۔
وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے عوام نے تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ہم صرف مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں اور جس تبدیلی کے لیے عمران خان اور تحریک انصاف کو ووٹ دیا گیا وہ آج سے شروع ہو گئی ہے، ہم نے دنیا کے بہترین ماہرین کی مشاورت سے مسائل کے حل کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوئی ہوئی نہیں بلکہ جاگتی ہوئی حکومت ہو گی جو کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرے گی، ہم اپنی باتوں اور تقریروں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تھانے کچہری اور پٹوار خانے کی زیادتیوں سے شہریوں کو نجات دلائیں گے، خیبر پختون خوا کو کرپشن فری صوبہ بنایا جائے گا اور انصاف، کاروبار اور روزگار کے مواقعوں، معیاری صحت اور تعلیم کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائيں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں کرپشن ایک ناسور کی صورت اختیار کر گیا ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، اگر صوبے کے کسی بھی ادارے میں رشوت لینے سے متعلق کوئی شکایت ملی تو سخت سے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے 2 دن میں صوبے کے اسپتالوں کو دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اوراسپتال کے عملے کی غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر ڈاکٹر غیر حاضر ہوں یاانتظام درست نہ ہو تو عوام اس کی شکایت حکومت سے کریں ہم ایسے ڈاکٹرکوفوری طورپر فارغ کردیں گے۔ نو منتخب وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو محسوس نہیں ہونے دیا جائے گا وہ الگ ہیں اور ہم الگ ہیں اور نہ ہی کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔