- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
نوازشریف کا جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے لاہور جناح اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں انجیوگرافی کرانے سے انکار کردیا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے لاہور جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کے علاج پر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کے لیے اعلیٰ حکام کو رپورٹس ارسال کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری لاحق
دوسری جانب (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں انجیو گرافی کرانے سے انکار کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں، ان کے انکار کی بات درست نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف نوازشریف کےعلاج سےغیر مطمئن
مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے، مریض کو اتنے دن علاج سے دور رکھنا کس قانون، انصاف اور اخلاق کے معیار کے مطابق ہے؟ انجیوگرافی کے عمل میں حکومت کی جانب سے دانستہ تاخیرصورتحال کو مشکوک بنا رہی ہے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری عمران نیازی پرہوگی۔ نوازشریف کو جس طرح کی اسپتال کنڈیشنز میں رکھا گیا وہ ان کی صحت کے لئے مضر ہے، نواز شریف کو جناح اسپتال میں 8 دن ہوگئے، انہیں ایسی علاج گاہ میں رکھنا تجویز کیا گیا جہاں عارضہ قلب کے علاج کی سہولیات نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔