- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
لاہورمیں دولت کے لئے 6 شادیاں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج
لاہور: مصری شاہ میں لڑکیوں سے مال بٹورنے کے لئے چھ شادیاں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں مبینہ طور پر لڑکیوں سے مال بٹورنے کے لئے 6 شادیاں کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مبینہ چھٹی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں میں تعینات کانسٹیبل عمران یونس کے خلاف آمنہ نامی مبینہ چھٹی بیوی نے مقدمہ درج کرایا ہے، اور بیان دیا ہے کہ فیصل یونس رشتہ کروانے والوں کو پیسے دیکر اپنے رشتہ بھجوانے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ بھی دیتا ہے، فیصل یونس سے میری شادی 13 مئی 2018 میں ہوئی، ملزم مجھ سے مکاری کے ساتھ میرے گھر والوں سے پیسے منگواتا رہا، اور اب تک 8 لاکھ مالیت کا سامان، جہیز اور رقم سمیت زیورات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
آمنہ نے بتایا کہ ایک روز ملزم کے اسٹور سے اس کی سابقہ 3 بیویوں کے اسٹام پیپرز ملے جس کے بعد میں نے اپنے طور پر تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اس نے مجھ سے قبل بھی 5 شادیاں کررکھی ہیں، پہلی شادی لاہور باغباپورہ کی انم منیر سے کی جس سے اس کا ایک 7 سالہ بیٹا ہے، دوسری شادی گوجرانوالہ کی رہائشی عاطفہ ثروت سے کی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی، تیسری شادی گجرات کی ثمرہ سے ہوئی اور یہ رشتہ فیصل کی والدہ نے اپنے بائی گائوں میں کروایا تھا۔ چوتھی شادی مصری شاہ لاہورکی جویریہ، پانچویں لاہور گھوڑے شاہ کی حافظہ مقدس کبیر جبکہ چھٹی شادی مجھ سے کی۔
ایس ایس پی انوسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملزم فیصل نے 5 شادیاں کر رکھیں ہیں لیکن مدعیہ آمنہ کے مطابق فیصل نے چھ شادیاں کی ہوئیں ہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم ملزم فیصل 30 اپریل تک عبوری ضمانت پر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔