- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلیے منی لانڈرنگ کرنے والا ایک اور اہم ملزم گرفتار
لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والے اہم ملزم آفتاب محمود کو گرفتارکر لیا۔
نیب ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، ان کے بیٹوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کلیدی پیش رفت ہوئی ہے، شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے تحقیقات کے دوران ہونے والےانکشافات پر عمل میں لائی گئی ہے، دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی کا اکائونٹس میں منتقل کرتے رہے۔
نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا جس سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت اور شواہد حاصل ہوئے ہیں، ملزم آفتاب محمود “عثمان انٹرنیشنل” نامی فارن کرنسی ایکس چینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا تاہم غیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔
پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل نیب لاہور کی ٹیمیں دوران تحقیقات تاحال شہباز شریف فیملی کے خلاف کم و بیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرچکی ہیں۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے گرفتار ملزم آفتاب محمود کو بدھ کے روز احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا اور نیب حکام ملزم آفتاب محمود کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔