- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی جب کہ مزید 2 میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر وکیل آصف زرداری فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ تو لگتا ہے طلبیوں اور ضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ مقدمات بہت زیادہ ہو گئے ہیں ان کی مکمل فہرست تیار کی جائے اور تمام درخواستوں کو ترتیب دیا جائے، جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ ضمانت کی نئی درخواستوں پر جواب کے لئے نیب کو کتنا وقت چاہئے۔ نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ہر آئے روز یہ نئی درخواست لے آتے ہیں، پرانی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت پہلے فیصلہ سنائے جب کہ جن درخواستوں پر ہمارا جواب آچکا ہے ان پر فیصلہ سنایا جائے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی جب کہ مزید 2 کیسز میں ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں 29 مئی، ہریش کمپنی کیس میں 30 مئی، اوپل 225 انکوائری میں 11 جون، پارک لین کیس میں 12 جون، مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں 18 جون جب کہ بلٹ پروف گاڑیوں اور توشہ خانہ تحائف کے کیس میں 20 جون تک توسیع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔