- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
چکوال؛ وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول اسپتال اور تھانے کا اچانک دورہ، لوگ حیران
کلرکہار: وزیر اعظم عمران خان بغیر پروٹوکول کے اچانک چکوال کے اسپتال اور تھانہ سٹی تلہ گنگ جاپہنچے جس پر شہریوں کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا اور مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کے بغیر پروٹوکول اچانک دورہ سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آر پی او تک لا علم رہے اور وزیر اعظم 20 منٹ تک ہسپتال میں موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران عمران خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی کے علاوہ او پی ڈی کا بھی معائنہ کیا جبکہ عمران خان کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید خان بھی موجود تھے۔ اسپتال کے مریض اور عملہ وزیر اعظم کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور عمران خان کی آمد کا سن کر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
بعدازاں وزیر اعظم نے تھانہ سٹی تلہ گنگ کا بھی معائنہ بھی کیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کےاچانک تھانہ سٹی تلہ گنگ کے دورہ پر انہوں نے تھانے میں صفائی کے نظام اور ریکارڈ کی پڑتال کی اورریکارڈ مکمل ہونے پر تھانے کی عملہ کو شاباش دی۔ ساتھ ہی انہوں نے تھانہ میں زیادہ آنے والے کیسسز اور مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔