- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
لاہور میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
لاہور: باٹا پور کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے باٹا پور میں دس سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور فرانزک اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔
سبحان احمد گھر سے کھیتوں میں بکریاں لینے گیا تھا کہ اس دوران اسے اغوا کرکے قتل کیا گیا۔ اس کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ وہ تیسری جماعت کا طالب علم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ اس سے چھوٹی ایک بہن ہے۔ ہلاکت کی خبرملتے ہی بچے کی ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔
بچے کے والد امجد کا کہنا ہے کہ میری تو دنیا اجڑ گئی ہے اور سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے گھناؤنے واقعہ میں ملوث عناصر قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔