- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کی گونج سری نگر تک پہنچ گئی
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زوردار نعرے ” کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج سری نگر کے ہر گھر تک پہنچ گئی۔
نریندر مودی کے کشمیر پرموذی وار سے درپیش سخت امتحان میں سرخرو ہونے کے لیے پاکستان کو طویل اور مشکل جدوجہد کا سامنا ہے۔ کٹھن سفر کا آغاز خوش آئند ہوا ہے۔ بحران میں مضبوط ثابت ہونے والی قوموں کی طرح پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ہم آہنگ، مربوط، حقیقت پسندانہ اور قابل عمل فیصلے کیے ہیں جس سے پاکستانی اور کشمیری عوام کو اطمینان اور اعتماد ملا ہے کہ کشمیر ہڑپ کرنے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہو گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرارداد ہو یا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ، بھارت اور دنیا کو پیغام گیا کہ سیاسی طور پر منقسم پاکستان کی قیادت کی کشمیر پردو رائے نہیں۔ مشترکہ اجلاس میں زوردار نعرے ” کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج سری نگر کے کرفیو زدہ محلوں اور گلیوں کے ہر گھر تک پہنچ گئی ہو گی۔ کشمیری عوام کا یقین بڑھ گیا ہو گا کہ ان کی خاطر پاکستانی عوام بھارت کے ساتھ مرنے مارنے پر نہ صرف تیار ہیں بلکہ قدم بھی بڑھا دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔