- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’کربلا کا سبق ہے ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے‘، پاکستانی قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہے اور مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔
کربلا کا سبق ہے"ظلم پھر ظلم ہے, بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔" پاکستانی قوم اسوہء شبیری پر عمل پیرا ہے،مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں ۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 10, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، جب حضرت امام حسینؓ دین کی سرفرازی کے لیے باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے، انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا، یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہؓ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے، آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت ہے اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔