- بشام چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
کراچی: مقامی عدالت نے قتل کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں، 25 ستمبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کے روبرو قتل کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں ان پر 25 ستمبر کو ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
ملک شہزاد اعوان کے شریک 8 ملزمان مفرور ہیں، عدالت نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں دوست محمد، عبدالخالق، نور محمد، سعید، شبیر، طاہر، اجمل اور قادر افغانی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے اسلحہ کی زور پر ہیڈ کانسٹیبل اختر تنولی کو تھپڑ مارا اور دھمکیاں دیں۔ ملک شہزاد اعوان سینئر ہولیس افسران کے خلاف تقریر کر رہے تھے۔ ملک شہزاد اعوان سمیت 9 ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔