- سرکاری افسران کا پرائیویٹ گاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کا انکشاف
- عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور
- غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی ہلاک
- ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ
- سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن
- مارگلہ ٹریل پر لاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش خطرناک کھائی سے مل گئی
- اسرائیل کی خیمہ بستی پر آگ و بارود کی بارش، 75 فلسطینی جھلس گئے، بچوں کی سربریدہ لاشیں برآمد
- قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال، بجلی و تیل الاؤنس میں اضافہ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں کے دوران 16 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
- پاسپورٹ رولزمیں خواتین اور بچوں سے متعلق ترامیم کی تجویز
- کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان
- یکم اپریل 2024 سے اب تک 18ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے،ایف بی آر
- تاریخ پر پہلے کوئی آیا تھا نہ اب یہ آئیگا نہ وہ آئیگا، فیصل واوڈا
- وفاق پر مالی بوجھ کم کرکے معاشی استحکام حاصل کرنا ممکن
- 10ماہ قبل نمائش سے لاپتہ ہونے والی بچی بازیاب سرجانی سے بازیاب
- پاک بھارت ورلڈکپ میچ، آئی سی سی راولپنڈی میں فین زون بنائے گی
- ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، لاپتہ افراد کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
- ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے
- ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
کورونا وائرس؛ سندھ حکومت نے 3 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا
کراچی: سندھ حکومت نے کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج اور طبی آلات خریدنے کے لئے 3 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلٰی سندھ مراد علی کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزا،مشیر،مئیر کراچی،چیف سیکٹری اور متعلقہ اداروں کے عہدیداران شریک ہوئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے 38 کیسز ہو گئے ہیں، جب کہ سکھر میں تفتان کے زائرین کی تعداد 134 ہیں اور مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 172 مثبت کیسز ہیں۔
اجلاس میں کوروناوائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے اقدامات مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت نےکورونا وائرس کے لیے 3 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا، خصوصی فنڈ سے کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کے علاج اور آلات کی خریداری کے لیے انتظامات کیے جائیں گے، اور ضرورت پڑنے پر فنڈ بڑھایا بھی جائےگا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی فنڈ کے استعمال کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں سیکریٹری محکمہ خزانہ اور تین معروف سماجی شخصیات فیصل ایدھی ڈاکٹر عبدالباری اور مشتاق چھاپرا شامل ہیں۔
دوسری جانب سندھ کابینہ میں شامل وزرا،مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی اور اپنی تجویز پارٹی قیادت اور وزیراعلی کو بھیج دی، وزراء کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹ رہی ہے اور اپنےمحدود وسائل بروئے کار لارہی ہے ، ہم اپنے عوام کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے اور اپنی تنخواہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کو دینے کو تیار ہیں۔
ترجمان وزیراعلٰی سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے 3 ارب روپے کا کورونا وائرس ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے جب کہ سندھ کابینہ کے تمام ارکان خصوصی فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔