کورونا سے لڑتے ہوئے کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 14 مئ 2020
عبدالعزیز کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا۔ فوٹو:ایکسپریس

عبدالعزیز کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا۔ فوٹو:ایکسپریس

کراچی: پولیس کا ایک اور اہلکار عبدالعزیز کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی پولیس کا ایک اور اہلکار کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق پولیس افسران و اہلکاروں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

پولیس اہلکار عبدالعزیز کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا اور گزشتہ 4 روز سے ایس آئی یو ٹی میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا، جو آج زندگی کی بازی ہار گیا۔

عبدالعزیز کا آبائی تعلق تونسہ شریف سے ہے، اور وہ ضلع سٹی میں تعینات اور ایس ڈی پی او رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، عبدالعزیز میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایس ڈی پی او کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جب کہ دیگر عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔