- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
عدالت کا ایف آئی اے سے سنتھیا رچی پر مقدمہ درج کرنے کے متعلق جواب طلب
اسلام آباد: سیشن کورٹ نے امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے 9 جون تک جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر بےنظیربھٹو کے خلاف مہم چلائی۔ درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے کو سوشل میٖڈیا سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کروانے اور ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواستیں دیں جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔
اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے ایک شہری وقاص عباسی کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کو 8 جون کو جواب طلب کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی خاتون کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام
واضح رہے کہ امریکی صحافی اور بلاگر سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کرنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کی مرحوم چیئرپرسن بے نظیر بھٹو سے متعلق بھی سنگین الزامات عائد کرچکی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے امریکی خاتون کے عائد کردہ الزامات کو مسترد کیا ہے اور قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے تاہم بے نظیر بھٹو سے متعلق سنھتیا رچی کے الزامات کے خلاف پیپلز پارٹی ایف آئی اے میں شکایت درج کروانے کے لیے رجوع کرچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔