- ایک گھنٹے میں 1123 درختوں کو گلے لگانے کا ریکارڈ
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
ٹریفک پولیس افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرڈالا
کراچی: ٹریفک پولیس نے غریب سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کلفٹن ٹریفک سکیشن کے افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرکے نئی روایت قائم کردی ہے، ٹریفک پولیس افسر نے غریب سائیکل سوار کا ون وے کی خلاف ورزی پر 500 روپے کا چالان کردیا۔
محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرتا ہوں، گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں۔
سائیکل سوار نے ٹریفک پولیس افسر غلام علی جمالی سے چالان کی پرچی وصول نہیں کی، کلفٹن ٹریفک سیکشن کا مؤقف ہے کہ جرمانہ ٹریفک پولیس افسر نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔
دوسری جانب سائیکل سوار کے ٹریفک چالان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں پولیس افسر چالان کرتے ہوئے خود ویڈیو بنارہا ہے اور سائیکل سوار چالان کی پرچی لینے سے انکار کررہا ہے، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے پر نوٹس لے لیا اور ایس پی ٹریفک سٹی کو انکوائری کے احکامات دے دیئے، اور کہا کہ ٹریفک اہلکار چالان کرتے وقت لوگوں کی معاشی پریشانیاں بھی ذہن میں رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔