- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
مودی مظفر آباد اور عمران خان سرینگر میں خطاب کریں تو آج ہی ریفرنڈم ہوجائےگا، شاہ محمود
اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مظفر آباد اور وزیراعظم عمران خان سری نگر میں خطاب کریں تو آج ہی کشمیر کا ریفرنڈم ہوجائےگا۔
5 اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے منعقدہ واک کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جس نئے سیاسی نقشے کا اجراء کیا ہے وہ واضح کرتا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیر میں ریفرنڈم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں ہیں جن سے بھارت چاہے بھی تو فرار حاصل نہیں کرسکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج تمام حکومتی اور اپوزیشن قیادت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یکجا ہے، ہندوستان کو آج پہلا پیغام یہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے جبر و استبداد اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا، اگر بھارت نے 5 اگست کے اقدامات کشمیریوں کی بہتری کیلئے اٹھائے ہوتے تو آج پہلی سالگرہ پر وہاں جشن کا سماں ہوتا مٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہوتیں، 5 اگست سنگینوں کے سائے میں نہ منایا جاتا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے وزیراعظم ہندوستان مودی کیلئے پیغام دیا کہ اگر آپ کو اپنی پالیسیوں پر اعتماد ہے تو میں بطور وزیر خارجہ پاکستان آپ کو دعوت دے رہا ہوں کہ آئیں اور مظفر آباد میں کشمیریوں سے مخاطب ہو جائیں، سب پتہ چل جائے گا کہ آپ کو کس طرح کا استقبال ملتا ہے اور اگر آپ میں حوصلہ ہے اور اپنی پالیسیوں پر اعتبار ہے تو وزیر اعظم عمران خان کو سری نگر جانے دیجیے اور دیکھ لیجیے کہ انہیں کس طرح کا استقبال ملتا ہے، کشمیری عوام کا ریفرنڈم آج ہی ہو جائے گا، اگر ہمت ہے تو یہ چیلنج قبول کرو اور اگر ہمت نہیں ہے تو پھر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔