- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے، مریم نواز
کوئٹہ: مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسی ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے لوگوں نے محبت وشفقت سے استقبال کیا اس پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں توہین آمیزخاکوں سے مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے اور ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے6 سوبچوں کےاسکالرشپس کے منسوخ کر دیے کسی کو ان پر رحم نہیں آیا۔ مجھے پتہ ہےیہاں سے نوجوانوں کو اٹھالیاجاتاہے۔ بہنوں بیٹیوں کے کمروں میں راتوں رات گھس کر دروازے توڑنےکیا ہمارا کلچر ہے۔ ایک بچی کے تین بھائیوں کو لاپتہ کرنے کا پتہ چلنے پرمیرے آنکھ میں آنسو آگئے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حاکمیت عزت پانے کے لیے آئے ہیں، سپریم کورٹ جسٹس شوکت عزیز کو انصاف دے، موجودہ حاکم عوام کونہیں کسی اور کو جواب دہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپنے حلف اور آئین کی پاسداری کرو اور سیاست سے دور ہوجائو،جعلی حکومتیں مت بنائو۔ کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹاف کالج کوئٹہ میں قائد اعظم کے کہے گئے الفاظ دل و دماغ میں گونج رہے ہیں۔ بابائے قوم نے اپنے حلف سے پاسداری کی تاکید کی تھی۔ کیا اس نصیحت پر عمل ہوا۔
یہ خبر بھی دیکھیے: اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے،فضل الرحمان
مریم نواز نے اپنی تقریر میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی صوبائی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے نام سے راتوں رات پارٹی بنائی گئی اور جو بچہ پیدا ہوا اس وزیر اعلیٰ بنادیا۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
جسٹس فائز عیسی ریفرنس
سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسی ریفرینس سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ کوئٹہ میں آج انہیں بابائے قوم کے باوفا ساتھی قاضی عیسی اور ان کا قابل فخر فرزند فائز عیسی بھی یاد آرہے ہیں جن کے خلاف بدنیتی پر مبنی ریفرینس بنا کر ججز کے نام پر دھبہ لگانے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔ اس تاریخی ناکامی پر سلیکٹڈ اور سلیکٹر کو استعفی دے دینا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔