- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
گلگت بلتستان الیکشن پر امن ہوئے رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی، فافن رپورٹ
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پر امن طریقے سے ہوئے جب کہ رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔
غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئے اور رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کے باوجود حکومت کو شرمناک شکست ہوئی، مریم نواز
فافن رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جب کہ مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کا نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان
فافن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشنر گلگت بلتسان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔